راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نے ملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے،نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائیگی،پوری امید ہے فیصلہ میرٹ پرہوگا۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں آنے اور جانے کے لئے بھی ڈیل کی جاتی ہے۔وزیراعظم کے دفتر کی سیکریسی محفوظ نہیں توڈی چوک کیسے محفوظ ہوگانوازشریف ڈیل کے منتظر،شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔
