English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ، کوئلے کی کان میں دھماکہ ،25 افراد جاں بحق

القمر

انقرہ:ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکہ میں 25افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دھماکے کے بعد کان سے گیارہ افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا  کے مطابق دھماکہ کوئلے کی کان کے داخلی راستے  میں تین سو میٹر نیچے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا ،دھماکے کے وقت کان میں110 کان کن کام کر رہے تھے۔ متعدد کان کن دھماکے کے بعد کان سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 49کان کن کان اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے  امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے