کراچی:قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بھائی عبد الرحمان نے پاکستان نیوی جوائن کرلیا۔
سوشل میڈیا پر سرفراز احمد نے بھائی کے ہمراہ تصویر جاری کی اور بتایا کہ پاک نیوی کے یونیفارم میں موجود عبد الرحمان ان کے چھوٹے بھائی ہیں،ایک تصویر میں سرفراز احمد کے بھائی کو اپنے بھتیجے اور ان کے بیٹے عبداللہ کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد کے بھائی کا لگا ئوکرکٹ سے بھی ہے اور وہ بھی سرفراز کی طرح وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کے بھائی کو پاک نیوی جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔
