English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20ورلڈ کپ:وارم اپ میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

القمر

برسبین: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا بارش سے متاثرہ 19اوورز کے میچ میں پاکستان نے 160رنز بنائے۔ انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا۔قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود اور حیدر علی تھے۔شان مسعود نے 39رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حیدر علی 18رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد وسیم نے 26رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان 14، افتخار احمد 22، خوشدل شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔آصف علی نے 14اور محمد نواز نے 10رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 2 جب کہ لیام لیونگ اسٹون، کرس جورڈن ، سیم کورن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ نے 161رنز کا ہدف 14.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہیری بروک 45اور سیم کرن 33رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بین اسٹوکس نے 36اور لیام لیونگٹسن نے 28رنز کی اننگز کھلی۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی دو اوورز میں 7رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے