English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن 2018ء میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار سے انکار جھوٹ ہوگا، فیصل واوڈا

القمر

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔کوئی کہے انتخابات2018  میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تھا تو جھوٹ ہوگا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ پاکستان میں ہوئی، ارشدشریف کے خون سے کھلواڑ کرنا تھا جو نہیں ہوا۔  ارشد شریف کے قتل سے10 دن پہلے بات ہوئی تھی، ارشد شریف کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ جس فارم ہائوس کی بات ہورہی وہ نیروبی سے بھی 2گھنٹے دور ہے، ارشد شریف کو قریب سے یا پھر گاڑی کے اندر سے مارا گیا۔

 فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وقار میرے ساتھ پڑھ چکے ہیں جبکہ خرم اس کا چھوٹا بھائی ہے، پی ڈی ایم اور عمران خان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، نہ پی ڈی ایم میں جا رہا تھا اور نہ ہی جارہا ہوں، کوشش ہے کہ عمران خان کی سیاست کو بچا لوں۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ بھیڑبکری نہیں ہوں جو ضمیرکے مطابق ہوگا وہی کہوں گا، مجھے پارٹی سے نکالنے کا فائدہ2خاص اور3 سانپوں کو ہوا۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسی فوج کیساتھ کام کرنا ہے، جولوگ عمران خان کو یہاں لیکر آئے،اس کا انہیں فائدہ نہیں ہونا، میرا یقین ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ مارچ خونی ہے اور اس بات کی تصدیق خان صاحب نے بھی اب کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے