English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا جسے اب ختم ہونا چاہئےٗ دوست مزاری

القمر

لاہور: دوست مزاری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکمل طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جسے اب ختم ہونا چاہئے۔

ان کاکہناتھا کہ جب بھی کوئی اقتدار میں آتا ہے تو دوسرے کو کچلنے کی کوشش کرتا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے دوسرے کو کچلنا، کیا ملک ایسے ترقی کرے گا؟ آپ نے دیکھا کہ پنجاب میں کیا حال ہے؟ انہوں نے پنجاب میں کونسی دودھ کی نہریں بہا دی ہیں؟ کونسی یہ پنجاب میں ریفارمز لیکر آئے ہیں؟کدھر گیا تبدیلی کا نعرہ؟ تبدیلی کا نعرہ یہ ہے کہ آپ دوسروں پر جعلی مقدمے درج کروائیں؟ کیا تبدیلی کا نعرہ یہ ہے کہ شریف لوگوں کو آپ بے عزت کریں؟ ایسے کاموں سے پاکستان ترقی نہیں کرے گا

 ان کامزید کہناتھا کہ پاکستان کے آئین کیساتھ پہلے بھی کھڑا تھا اور آئندہ بھی کھڑا رہوں گا، میرے دادا سابق وزیراعظم پاکستان کی طبیعت دریافت کرنے ہسپتال گیا تھا اور وہاں تماشا لگایا گیا، میں نے اینٹی کرپشن کو کہا تھا کہ قانون کا سامنا کروں گا، بھاگنے والا نہیں ہوں، آج عدالت میں قانون کا سامنا کر رہا ہوں، مجھے کوئی ڈر نہیں، میں کوئی چور یا ڈاکو نہیں ہوں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے