لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے بیٹے کو بھی لانگ مارچ میں لائیں، پی ٹی آئی والے اسلحہ لے کر اسلام آباد جا رہے ہیں، کیا یہ کشمیر ہے جو فتح کرنا ہے؟ ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کا اصل مکروہ چہرہ سامنے آچکا، وہ صرف اقتدار چاہتا ہے، انہوں نے گھڑیاں تو بیچیں، اب ہیروں کے ہار بھی سامنے آنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسلحہ لے کر اسلام آباد جا رہے ہیں، کیا یہ کشمیر ہے جو فتح کرنا ہے؟ عمران خان جیسے لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ عدالتیں لاڈلا ازم ختم کر کے توہین عدالت کا کیس شروع کریں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی ہو گی، پورا بندوبست ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ وقت آنے پر شوکت صدیقی جیسے لوگ سامنے آئیں گے، اب ملک جبر و زیادتی سے نہیں چلے گا، پنکی پیرنی اور فرح گوگی پر صاف شفاف تحقیقات کرائی جائے۔
