English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوم وزیر آباد فائرنگ واقعے کی ایف آئی آر رد کرتی ہے، عمران اسماعیل

القمر

لاہو:تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام اب فیصلے سڑکوں پر کرلیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پوری قوم وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر (FIR) کو رد کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم اور مدعی کے ہونے کے باوجود من پسند مقدمہ درج کیا گیا۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لوگ قانون کی نہیں ذاتی حکمرانی چاہتے ہیں، یہی حال ہے تو پھر اب فیصلے عوام سڑکوں پر کرلے گی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر بالآخر درج کر لی گئی جس میں موقع سے گرفتار ہونے والے ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔ وزیر آباد کے تھانہ سٹی میں مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ عمران خان پر فائرنگ کا مقدمہ کس کے خلاف درج ہوا؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے درج مقدمے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے