ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں سڑکیں بند رہیں اور انتظامیہ سوتی رہی، عدالت

 راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شہر میں سڑکیں بند، عوام خوار اور انتظامیہ سوتی رہی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

 سی ٹی او اور ایس ایس ایس پی آپریشنز بھی عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ ڈی سی راولپنڈی کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت کا برہمی کا اظہار کیا۔

 عدالت نے کمشنر راولپنڈی سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ راستہ بند کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ دفاتر میں بیٹھے رہے اور عوام سڑکوں پر خوار ہوتے رہے، شہر میں سڑکیں بند رہیں اور انتظامیہ سوتی رہی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر راولپنڈی اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ جب کہ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں