ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو سیکورٹی خدشات، رہائش گاہ کے باہر حفاظتی دیوار بنا دی گئی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خدشات کے پیش نظر ان کی رہائش گاہ کے باہر سخت انتظامات کرتے ہوئے حفاظتی دیوار بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو اسپیشل برانچ کی جانب سے سکیورٹی الرٹ کے بعد زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ کے باہر مزید سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں عمران خان کے گھر کے دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں اور سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار بنا دی گئی ۔

 زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹیں قائم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے زمان پارک میں سکیورٹی کے لیے مزید کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔

 زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا۔ پارٹی کی خواتین رہنماں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔

دریں اثنا عمران خان کی سکیورٹی کے معاملے پر سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر نے زمان پارک کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں