ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے درخواست دائر کر دی

کراچی:ایم کیوایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں پہلے ہی تاخیر کا شکار بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، ہمیں بھی فریق بنا کر سنا جائے۔

درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان نے مقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا مقف بھی سنا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں