English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

القمر

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جس میں قومی ٹیم کے دو کھلاڑی بھی شامل ہیں.

آئی سی سی نے انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ انگلینڈ سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز بھی ٹیم میں شامل ہیں،ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑی بھی شامل ہیں، جس میں قومی ٹیم کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں،اس کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو اور زمابوے کے سکندر رضا بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا بھی ٹیم میں شامل ہیں اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کو ٹیم کے بارہویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے