معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالک گلیز خاندان کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اس بات کی پرواہ نہیں کہ پریمیئر لیگ کے بڑے کھلاڑی میدان میں کتنے کامیاب ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ’ٹاک ٹی وی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈ نے کہا کہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے دھوکا دیا گیا ہے اور کلب کی اعلیٰ شخصیات انہیں بے دخل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انٹرویو کے دوران معروف فٹ بالر نے کلب پر شدید تنقید کی جہاں انہوں نے 2003 سے 2009 تک اولڈ ٹریفورڈ میں اپنے پہلے دور میں خوب نام کمایا اور کلب کا نام روشن کیا تھا۔
کرسٹیانو رونالڈ نے کہا کہ انہوں نے گلیزر فیملی سے بات نہیں کی اور ان کے دل میں کلب کے لیے بہترین مفادات نہیں۔
"The Glazers, they don’t care about the club.”
Cristiano Ronaldo has sensationally blasted Manchester United’s American owners.@cristiano | @piersmorgan | @TalkTV | #90MinutesWithRonaldo pic.twitter.com/nNTyHgqvPy
— Piers Morgan Uncensored (@PiersUncensored) November 14, 2022
معروف فٹبالر نے کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالکان کو کلب کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کو پروفیشنل اسپورٹس کا خیال ہے کیونکہ سب کو پتا ہے کہ مانچسٹر ایک مارکیٹنگ کلب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں وہ (مالکان) مارکیٹنگ سے پیسہ کمائیں گے جبکہ ان کو کھیل کے بارے میں کوئی پرواہ نہیں ہے۔
کرسٹیانو رونالڈ نے مزید کہا کہ شائقین اپنی جگہ ہمیشہ درست ہوتے ہیں اور میرے خیال میں شائقین کو سچ پتا چلنا چاہیے اور یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کھلاڑی کلب کی بہتری چاہتے ہیں۔
معروف فٹبالر نے کہا کہ میں بھی کلب کی بہتری چاہتا ہوں اس لیے میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوا۔
خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ میں اپنے پہلے دور میں تین پریمیئر لیگ ٹائٹلز اور چیمپیئنز لیگ جیتے جبکہ 2017 سے کلب نے کوئی ٹائٹل حاصل نہیں کیا۔
کرسٹیانو رونالڈ نے کہا کہ کلب میں کچھ ایسی چیزیں ہیں جو مانچسٹر یونائیٹڈ کو اپنے حریف مانچسٹر سٹی اور لیورپول کے خلاف میدان میں اترنے سے روک رہی ہیں اور آنے والے چند برسوں میں ٹاپ پر واپس جانا ان کے لیے مشکل ہوگا۔
انہوں نے سابق ساتھیوں وین رونی اور گیری نیول کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا۔
"They didn’t believe that something was going wrong.”
Cristiano Ronaldo has told Piers Morgan he felt doubted by his Manchester United bosses when he told them his newborn daughter was sick.@cristiano | @piersmorgan | @TalkTV | #PMU pic.twitter.com/Y2jDLFR62J
— Piers Morgan Uncensored (@PiersUncensored) November 14, 2022
