English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے،سربراہ پاک فضائیہ

القمر

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کراچی میں منعقدہ نمائش آئیڈیاز میں پاک فضائیہ کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پویلین میں نمائش کے لیے پیش جدید ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے کوشاں ہے۔

علاوہ ازیں سربراہ پاک فضائیہ نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈر آذر بائیجان ایئرفورس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ منگل کے روز کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا آغاز ہوا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ بین الاقوامی تجارتی اورفوجی وفود نے بھی نمائش میں شریک ہوئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی نمائش سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے ۔ بیرون ملک سے نمائش میں شرکت کے لیے آنیوالوں کوخوش آمدید کہتا ہوں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت بہت سے چیلنجزسے نبردآزما ہے اور ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کافی متاثر ہوا، سیلاب سے لاکھوں افراد متاثرہوئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے دیگر ممالک سےتعلقات بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان نے دنیا کے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے