English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کئی ممالک سے  درآمدات میں بڑا اضافہ

القمر

اسلام آباد:اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کئی ممالک سے  درآمدات میں بڑا اضافہ ہوگیا ،

درآمدی دستاویز میں کہاگیا کہ اومان سے درآمدات 86.5فیصد اضافے سے 8کروڑ 36لاکھ ڈالرز ہیں، افغانستان سے درآمدات 67فیصد اضافے سے 15کروڑ 51لاکھ ڈالرز ہیں۔

اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر قطر سے درآمدات 65فیصد بڑھیں ،گزشتہ ماہ قطر سے درآمدات کا حجم 29کروڑ55لاکھ ڈالرز رہا ، دستاویز کے مطابق ایران سے درآمدات 27فیصد اضافے سے  8کروڑ 33لاکھ ڈالرز ہیں، اکتوبر میں یوربی یونین سے درآمدات میں  22فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ ماہ یورپی یونین سے درآمدات کا حجم 6کروڑ 45لاکھ ڈالرز رہا ، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر انڈونیشیا سے درآمدات 11فیصد بڑھیں ، گزشتہ ماہ انڈونیشیا سے درآمدات کا حجم37کروڑ  91لاکھ ڈالرز رہا ، برازیل 10، آسٹریلیا8، سعودی عرب اور جرمنی سے درآمدات 7.7فیصد بڑھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے