ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں بارش کے لیے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں بارش کے لیے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا کی گئی۔

حرمین شرمین سے متعلق سوشل میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں بارش کے لیے امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدرشیخ عبدالرحمن السدیس کی امامت میں نماز استسقا ادا کی گئی۔

اس موقع پر نبی کریم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں نے اپنے جبے الٹے پہنے،مسجد نبوی میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز استسقا ادا کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں بارش کے لیے دعائیں کیں، خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چند روز قبل ملک میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں