English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا میں36سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے والی کینیڈین ٹیم بلجیم سے ہار گئی

دوحا: فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز دن کے آخری میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

36برس بعد فٹ بال ورلڈ کپ میں کھیلنے والی کینیڈا کی ٹیم نے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم پنالٹی سمیت گول کرنے کے کئی اچھے مواقع ضائع بھی کیے،الریان میں کھیلے گئے دن کے آخری میچ میں کینیڈا کے کھلاڑیوں کی پاسنگ اور ڈاجنگ شاندار رہی مگر فنشنگ ناقص تھی۔

میچ میں کینیڈا نے پنالٹی سمیت گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کیے،بیلجیئم کا واحد گول 44 ویں منٹ میں بیٹشوائی نے بنایا،دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوشش کےباوجود گول نہ کرسکیں اور میچ ایک صفر سے بیلجیئم کی جیت پر ختم ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے