ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10افراد ہلاک، 9 زخمی

 سنکیانگ:چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے جمعرات کی رات ایک بلند و بالا عمارت میں آگ لگی، ہنگامی بنیاد پر طبی امداد دینے کے باوجود 10 افراد ہلاک ہوئے،آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہ ہوسکی ہے لیکن اس واقعے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن ان کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔

جین کی مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے،واضح رہے کہ رواں ہفتے وسطی چین کے شہر انیانگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں