ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد:اسلحہ نمائش کی پابندی میں 2 ماہ کی توسیع

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ کے نمائش کرنے پر پابندی میں 2 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب تحریک انصاف 26 نومبر بروز ہفتہ کو راولپنڈی میں بڑا پاور شو کرنے جا رہی ہے۔

 اسی دوران وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران ممکنہ طور پر حملے کا خدشہ ہے۔رانا ثنا اللہ سمیت دیگر حکام کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور سمیت دیگر لوگ آتشیں اسلحے کے ساتھ اسلام آباد آ رہے ہیں، جن کی تردید پی ٹی آئی رہنماں نے واضح طور پر کر دی ہے۔

دوسری طرف آتشیں اسلحے کی اطلاعات کے بعد وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے آتشیں اسلحہ رکھنے یا ان کی نمائش پر 2 ماہ کی مزید پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی پہلے ہی نافذ تھی تاہم اس میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد امن و امان کویقینی بنانا ، انسانی جان کو محفوظ رکھنا شہریوں کو خوف و ہراس سے بچانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں