English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لانگ مارچ ناکام، عمران کا نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان فیل ہو گیا، مریم نواز

القمر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا لانگ مارچ سمیت نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان بری طرح فیل ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ، مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا 9 سالہ پلان، سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان ناکام ہوگیا۔

اپنے ٹوئٹ میں ن لیگی نائب صدر کا مزید لکھنا تھا کہ چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان، سب پلان بری طرح فیل ہو گئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے