نوشہرہ: کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)مردان اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، ہلاک شدہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں تین کا تعلق پشاور کے علاقہ بڈھ بیر جبکہ ایک کا افغانستان سے ہے۔
