English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے: وزیرِ اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمد امیر اور عام شہری کی شہادت پر افسوس اور اہل خانہ سے  ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

جمعرات کے روز وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباشریف کا کہنا تھا کہ مسلمانوں پر خود کش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے،دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں۔ وزیر اعظم نے شہدا ء کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے