ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسانیت ہمیشہ سانحہ اے پی ایس پشاور پر شرمندہ رہے گی،بلاول

peace

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میںمعصوم شہدا ء اور ان کے بہادر اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سانحہ اے پی ایس میں مسلے گئے اپنے پھولوں کو بھولے نہ اپنی ذمہ داری سے غافل ہیں۔ انسانیت ہمیشہ سانحہ اے پی ایس پشاور پر شرمندہ رہے گی۔ یہ ہماری تاریخ کا ایک اور انتہائی اندوہناک واقعہ ہے۔

جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ س سانحہ پر آج تک ہر پاکستانی صدمے و غم میں مبتلا ہے۔اس جیسے واقعات کا دوبارہ سے سامنا کرنے سے بچنے کے لیے ہمیں ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ریاست، حکومت، تمام اداروں، سیاسی جماعتوں، میڈیا اور شہریوں کو ان ذمہ داریاں کی پاسداری کرنا ہوگی۔ آج کا دن ہر پاکستانی کے لیے ایک عہد کرنے کا دن ہے۔ عہد کریں کہ ہم پاکستان کو تعلیم کے شعبے میں دنیا میں سرفہرست مقام دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی عہد کریں کہ مذہب کی آڑ میں اپنا ایجنڈا مسلط کرنے والوں کے خلاف ہم زیرو ٹالرنس رکھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہدا ء کے خاندانوں سے ایک بار پھر دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں