English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

اسلام آباد:متنازع ٹوئٹس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ ایک بار پھر موخر ہو گیا.

نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال بطور سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا، سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور معاون وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر روانہ ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے