English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف دینے کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف دینے کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی

کراچی:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف دینے کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی۔

وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے۔

پیٹرول پر آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے، مٹی کے تیل پر 13 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 16روپے 29 پیسے لیوی عائد ہے۔

ذرائع وزارتِ پیٹرولیم نے بتایا کہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

وزارت ِپیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل پر لیوی 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر لیوی 90 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے