ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم چند ماہ کے اقتدار کیلئے ملکی مفادات سے کھیلنا  بند کرے،فواد چوہدری

contacts

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے نرغے میں ہے، اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جو صرف انتخابات سے آسکتا ہے،پی ڈی ایم سے کہتا ہوں آپ انتخابات سے کتنا بھاگ سکتے ہیں آخر آپ کو عوام کے پاس جانا پڑے گا، اپنے چند ماہ کے اقتدار کیلئے پاکستان کے مفادات سے کھیلنا  بند کریں اور انتخابات پر مذاکرات کریں۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ طالبان کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کر بھی رہی تھی اور دنیا سے تعلقات کیلئے پاکستان کے کردار کی خواہاں بھی تھی ہمارے کہنے پر ہزاروں لوگوں کو افغانستان سے نکلنے کا راستہ ملا آپریشن رجیم چینج نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کا نیا دور شروع ہی نہیں ہونے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں