ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی:پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا، اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا، بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر مہنگا، مہنگائی 20 فیصد سے زائد ہو چکی، آئل بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں کیسے چلے گا پاکستان؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں