English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی فراہمی نہیں ہے، شوکت ترین

instability

 کراچی: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی فراہمی نہیں ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے کہا کہ ڈالر اس لیے نہیں مل رہا کیونکہ ڈالر کی سپلائی نہیں ہے، ڈالر کی سپلائی روکنے کی وجہ سے آج 3 ریٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹر بینک میں 225سے 226 ہے، ایکسچینج کمپنیز کا ریٹ 235 کا ہے، ڈالر کا حوالہ ریٹ 260سے 265 تک ہے، ہمارے وقت میں یہ ریٹ کیوں نہیں تھے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایل سیز کھلتی ہیں تو اسٹیٹ بینک رقم جاری کرتا ہے، آج وہ پیسے جاری نہیں ہو رہے، انٹر بینک میں سپلائی ڈیمانڈ کو بیلنس کر کے ریٹ کو رکھ رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن کی ایل سی زنہیں کھل رہیں وہ مارکیٹ سے مہنگے ریٹ میں خرید رہے ہیں، یہ کیپٹل مارکیٹ میں نہیں جاپا رہے، دوست ممالک بھی ان کو پیسے دیتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔

شوکت ترین  کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 75فیصد الیکشن ہار دیے ہیں، ہمیں انہوں نے بڑے بھونڈے طریقے سے نکال کر باہر پھینک دیا۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی فراہمی نہیں ہے، ان مسائل کا حل صاف و شفاف جلد الیکشن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے