کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز تمام بینک عوام کے لیے خدمات فراہم نہیں کریں گے۔
2 جنوری 2023ء کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بینک تعطیل کے باعث تمام بینک عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری کو بینکوں کی چھٹی کی وجہ سے مرکزی بینک سمیت تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے مائیکروفنانس بینک عوام کو خدمات فراہم نہیں کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے۔

