ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں اگلی حکومت ہماری ہوگی، عمران خان

next government

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، سندھ میں اگلی حکومت ہماری ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں باگ ڈور دی گئی ہے یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے، ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں۔ہفتہ کو سابق وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنان نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک بھر سے سوشل میڈیا کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہار نہیں مانی، انسان کو کسی مقصد کے لئے پیدا کیا گیا ہے، اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں۔ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں باگ ڈور دی گئی ہے یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف بنائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں