ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کی بذریعہ ڈرون حملہ یوکرین کو نئے سال کی مبارکباد

روس کی بذریعہ ڈرون حملہ یوکرین کو نئے سال کی مبارکباد

ماسکو:روس نے نئے سال کے موقع پر یوکرین پر ڈرون حملے کیے جن پر نئے سال کی مبارکباد کے پیغام لکھے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے پولیس چیف نے سوشل میڈیا پر ڈرونز کے تباہ شدہ ملبے کی تصاویر شیئر کیں جن پر روسی زبان میں ہیپی نیو ایئر اور بوم لکھا تھا۔

رپورٹس کے مطابق روسی ڈرونز پر آتش بازی اور تحائف کی تصاویر بھی بنی ہوئی تھیں۔کیف کے پولیس چیف نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ بچوں کے کھیلنے والے گراونڈ سے ملنے والے ڈرون پر گھٹیا پیغام لکھا تھا۔

اس کے علاوہ یوکرین کی حکومت نے بھی یہی تصاویر شیئر کیں۔دوسری جانب یوکرینی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر 45 ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں