English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی سمیت 40ملکوں کافلسطینیوں پرعائد پابندیاں ختم کرنے کامطالبہ

demanded

نیو یارک::فر انس اورجرمنی سمیت چالیس ملکوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں پر یہ پابندیاں اسی ماہ کے شروع میں عائد کی ہیں۔اسرائیل کی طرف سے یہ اقدام اقوام متحدہ کی اس قرار داد کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اقوام متحدہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے فلسطین پراسرائیلی قبضے کے بارے میں بین الاقوامی قانون کی روشنی میں رائے طلب کی ہے۔اس کے رد عمل میں اسرائیل نے فلسطینیوں پر کئی پابندیاں لگادی ہیں۔

 چالیس ملکوں نے بین الاقوامی عدالت کی اسرائیل کے خلاف ممکنہ کارروائی کی حمایت کا اعلان اورفلسطینیوں کے خلاف انتقامی پابندیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے