اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور پر مل کر ہی قابو پایاجا سکتا ہے،پہلے بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز کئے ہیں، ماضی میں دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشنز ملکی وسائل سے کئے گئے۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کی مدت میں توسیع سے متعلق کسی بھی قسم کی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں، ایسی کو ئی بات نہیں ہے،یہ صرف افواہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم انتہائی رنجیدہ ہے، ہم خیبرپختونخوا کی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
