ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوگرا افسران کا سرکاری گاڑیاں انتہائی کم قیمت پر استعمال کرنے کا انکشاف

LNG prices

اسلام آباد:اوگرا کی جانب سے افسران کو سرکاری گاڑیاں انتہائی کم قیمت پراستعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اوگرا کی جانب سے تحریری جواب داخل کیا گیا کہ اوگرا پول میں موجود گاڑیاں ضرورت پڑنے پر افسروں کو فراہم کی جاتی ہیں، افسران فی کلومیٹر 10روپے پر سرکاری گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔

 اوگرا چیئرمین اور ممبران کے لیے سرکاری گاڑی کا ریٹ 3روپے فی کلو میٹر ہے،سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ یہ فیصلہ کابینہ ڈویژن نے 1980میں کیا تھا۔

 انہوں نے سستے ریٹ پر گاڑیاں فراہم کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا اصول ہے کہ افسران تین اور دس روپے فی کلومیٹر گاڑی استعمال کرتے ہیں، اتنی کم قیمت میں گاڑی استعمال کرنے پر پٹرول بھی سرکار فراہم کرتی ہے،اس حوالے سے وزیر مملکت قانون کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اوگرا نے خود نہیں کیا ، یہ حکومت کا فیصلہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں