ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی اسٹریٹ وینڈر کارٹس گرانے کی مذمت

republic

 لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد کے سیکٹر10 میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کوگرانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے وقت امپورٹڈ حکومت نے پھر بے حسی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے آئی 10سیکٹر میں اسٹریٹ وینڈر کارٹس کو گرا کر حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ وینڈر کارٹس ہماری حکومت نے احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت دی تھیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریبوں، کمزوروں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت اور غیر انسانی فعل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں