ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

نابلس: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی، 13 فلسطینی زخمی،10 گرفتار

غرب اردن کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں آبادکاری مخالف ریلیوں کے دوران قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں شہریوں کا دم گھٹ گیا۔

نابلس میں جنوب میں واقع قصبے بیتا میں جبل صبیح کے قرب و جوار میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قابض فوجیوں نے زہریلی گیس کے بموں اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

گائوں بیت دجن میں قصبے کی زمین پر ہفتہ وار اینٹی سیٹلمنٹ مارچ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

قبل ازیں قابض فورسز نے جلوس میں شرکت کے لیے کارکنوں، صحافیوں اور ایمبولینس کے عملے کی آمد کو روکنے کی کوشش میں بیت دجن فوجی چوکی کو بند کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں