ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی مردم شماری اور پارلیمنٹ میں اقلیتی نشستوں میں اضافے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Supreme Court

اسلام آباد:نئی مردم شماری اور پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے لیے نشستوں میں اضافے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

شہری البرٹ ڈیوڈ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 2017 کے بعد سے شہری اور دیہی آبادی میں غیر معمولی فرق آیا ہے، موجودہ مردم شماری پر انتخابات کروانے سے عوام کے حقیقی نمائندے منتخب نہیں ہوسکیں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نئی مردم شماری اور اقلیتوں کی آبادی کے مطابق نشستوں میں اضافے تک انتخابات روکے جائیں جبکہ قانون کے مطابق اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں تناسب کے مطابق نشستیں دی جائیں۔درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیف مردم شماری کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں