لاہور:مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس کے ڈر سے تحریک معطل کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔
عمران خان کی جانب سے ریلی ملتوی کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم صفدر نےکہا کہ جو آمر مشرف کی ہر رکاوٹ توڑ کر، سامنے سے لیڈ کرتا ہے جو گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دیتا ہے اس شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان نے لاہور میں دفعہ 144نافذ ہونے کے بعد کل ہونے والی انتخابی ریلی ملتوی کردی ہے۔
