ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی سیاست دفن، چوری نہیں کی تو  پیشی سے کیوں ڈرتے ہو؟ مریم صفدر

شیخو پورہ:مسلم لیگ ن کی نائب صدرو چیف آرگنائزر  مریم صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست دفن ہو چکی،جو مشکل وقت سے ڈر کے چھپ جائے اس کو عمران خان کہتے ہیں، جس نے چوری نہیں کی ہوتی وہ اپنی  تین تین نسلوں کا حساب دیتا ہے۔

مریم صفدر نے کہاکہ عمران خان رانا ثنااللہ سے ڈر کر  چھپ کر چارپائی کے نیچے بیٹھا  ہے، میں نے کبھی کسی سیاسی لیڈر کو گرفتار ی کے ڈر سے چھپتے نہیں دیکھا، عمران خان نے  زمان پارک والے  گھر میں پولیس  کے ڈر  سے  بلٹ پروف  کمرہ بنایا، عدالتوں میں پیشی ہو تو عمران خان کہتا ہے میں بزرگ ہوں، میں  بیمارہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران کو عدالت بلاتی ہے تو پلاسٹر والی ٹانگ دکھا  دیتا ہے اور ریلیوں میں  چلا  جاتا ہے، عمران  سے کوئی  پوچھے اگر چوری نہیں کی تو  پیشی سے کیوں ڈرتے ہو؟ میں نے  عمران  کی  پابندیاں توڑ کر  گاڑیوں کی چھتوں پر کھڑے  ہو کر  جلسوں سے خطاب  کیا۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ جس کا دامن صاف ہو وہ پیشیوں   اور تلاشی   سے  نہیں ڈرتا، گھڑی چور کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں