English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیداکردیاہے:شیخ رشید

popularity

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیداکردیاہے۔

آئین واضح ہے90دن کے اندرالیکشن ہو ں گے ،سپریم کورٹ کاامتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کوچلنے دیتی ہے یاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے ،چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے۔نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔ان خیالات اظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی تماشا لگا ہوا ہے، ملک منجدھار میں پھنس گیا۔13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے۔آئی ایم ایف کی3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے