English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان:روس یوکرین مسئلے کا سفارتی حل چاہتا ہے:بلاول بھٹو

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان امن کی حمایت کرتا ہے اور مسئلے کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ یوکرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر)نادر خان سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں پر میجر جنرل (ر) نادر خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے