English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان جلسے شروع کریں تاکہ مذاکراتی عمل سے جان چھوٹے، وزیر دفاع

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین شہروں میں جلسے کرنے کا بیان دیا ہے، وہ جلدی سے جلسے شروع کریں تاکہ مذاکراتی عمل سے جان چھوٹے،  مذاکرات سے کیا نتیجہ نکلے گا، صرف اتمام حجت کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی میں تمام لوگ مسافر ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پرویز الہٰی کیلئے باہر نہیں نکلا، ہم سنجیدہ فیصلے کریں گےغیر سنجیدہ نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کو اتنی غیر یقینی صورتحال میں نہیں بلا سکتے ہیں،ہم نے حالات قابو میں کرنے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے