English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بائیڈن نے سوڈان پر پابندیوں کے نفاذ کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا

القمر

 واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سوڈان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے والے افراد کے خلاف پابندیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ سوڈان میں جاری تشدد ایک المیہ ہے اور یہ سوڈانی عوام کے سویلین حکومت اور جمہوریت کی طرف منتقلی کے واضح مطالبے کے ساتھ غداری ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ سوڈان کے امن پسندعوام اور عالمی رہنمائوں کے ساتھ مل کر متحارب فریقوں کے درمیان پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا اشارہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز(آر ایس ایف)کی طرف تھا۔

صدربائیڈن نے ایک نئے انتظامی حکم نامے کااعلان کیا جس کے تحت 15اپریل کو شروع ہونے والے تشدد کا(پابندیوں کی شکل میں)جواب دینے کے لیے امریکا کے اختیارات میں توسیع کی جائے گی۔نئی اتھارٹی کا مقصد سوڈان کے امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ داروں کا احتساب کرنا ہے۔

امریکی صدرنے سوڈانی عوام کی تعریف کی کہ انھوں نے کبھی جمہوریت سے وابستگی یابہترمستقبل کی امید سے دستبرداری اختیارنہیں کی، ان کے عزم ولگن نے ایک آمرکواقتدار سے نکال باہرکیا۔انھوں نے اکتوبر2021 میں فوجی قبضے کا مقابلہ کیا اور اب ملک پرکنٹرول کے لیے لڑنے والے دھڑوں کے مزید تشددکوبرداشت کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے