English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا

القمر

لاہور:اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کو ان کی رہائشگاہ سے علی الصبح گرفتار کیا گیا، عمر سرفراز چیمہ پر بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ میں جعل سازی سے اپنی بہن کو حصہ دلوانے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ فاطمہ سرفراز چیمہ کی ڈاکٹر ظہیر صفدر سے 2013 میں طلاق مثر ہو گئی تھی، 2013 میں طلاق مثر ہونے کے کاغذات یونین کونسل والٹن میں جمع کروا دیئے گئے تھے، ڈاکٹر ظہیر صفدر کے گزشتہ سال انتقال کے بعد انکی طلاق یافتہ بیوی فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلسازی سے وراثت میں حصہ دلوایا گیا، عمر سرفراز چیمہ نے گورنر کا حلف لینے کے سات دن بعد اپنے سابق بہنوئی کی وراثت کا انتقال درج کروایا۔ 

اینٹی کرپشن کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں اپنی بہن کا اندراج کروایا، اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق گورنر اور انکی ہمشیرہ کو 25 مارچ صبح 10 بجے طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ 

ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص الحسن کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 7 اے ٹی کا مقدمہ درج تھا، پنجاب پولیس کی کارروائی کے بعد اینٹی کرپشن کارروائی کریگی، اینٹی کرپشن نے عمر سرفراز چیمہ کی گرفتاری تاحال نہیں ڈالی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے