English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کے حالیہ انتخابات کے ٹرن آﺅٹ نے یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا

القمر

انقرہ :ترکیہ کے حالیہ انتخابات کے ٹرن آﺅٹ نے یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

14مئی کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں ٹرن آﺅٹ 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا،یورپی ممالک میں ہونے والے انتخابات میں شہریوں کی شرکت 65فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اٹلی میں ستمبر 2022 کے عام انتخابات میں 63فیصد ووٹر ٹرن آﺅٹ رہا جبکہ فرانس میں ہونے والے جون 2022 کے عام انتخابات میں شہریوں کی شرکت کی کم ترین شرح 48فیصد رپورٹ ہوئی،جرمنی میں 26ستمبر 2021 کے انتخابات میں 76فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ بلغاریہ میں 40فیصد، پرتگال میں 57فیصد اور ہالینڈ میں 50.5فیصد ووٹرز نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے