ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راجن پور میں دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ: گھر میں سوئے 4 افراد قتل

راجن پور: کوٹلہ قائم نامی علاقے میں دیرینہ دشمنی کا برا انجام سامنے آ گیا۔ ملزمان نےگھر میں گھس کر سوئے ہوئے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ قتل ہونے والوں میں باپ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ملزمان نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کی، جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نےکوٹلہ میں فائرنگ کے واقعےکی آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہےکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں