English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دریائے سوات کا پانی بحرین بازار میں داخل

القمر

سوات:کی وادی بحرین میں برف پگھلتے ہی دریائے سوات کے بہائومیں اضافہ ہوگیا، دریا کا پانی بازار میں داخل ہونے کے بعد کالام روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لئے بند ہوگیا۔

سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی دریائے سوات کا بہائوبڑھ گیا۔ سیلاب کے 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی بحرین بازارکو محفوظ نہ بنانے پر پانی بازارمیں داخل ہوگیا۔

کالام روڈ کی بندش کے باعث دونوں طرف لوگ پھنس گئے، سیاح بھی پھنس گئے جنہیں منی ٹرک کے ذریعے گاڑیاں نکالنے لگے۔ مقامی افراد کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے