عمان:اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
شاہی ہاشمی عدالت کے مطابق ولی عہد شہزادہ حسین کی شادی 28سالہ سعودی شہری رجوہ السیف کے ساتھ ہوگیماردنی ولی عہد کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی اور ملکہ رانیہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
https://www.facebook.com/QueenRania/posts/796579858496379
مہندی کی تقریب میں شاہی خاندان کے علاوہ دلہن کے خاندان کے افراد اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں،مہندی کی تقریب اور عشائیے میں اردنی اور سعودی روایتی گیت بھی گائے گئے۔
اس کے علاوہ نامور گلوکاروں اور میوزیکل گروپ نے بھی پرفارم کیا،مہندی کی تقریب میں ولی عہد کی منگیتر نے مہنگے ترین سعودی برانڈ کا لباس زیب تن کیا،اردنی ولی عہد شہزادہ حسین اور رجوہ السیف کی شادی یکم جون کو شاہی محل میں ہوگی۔