ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید کے موقع پر 90 فیصد تک ڈسکاونٹ ، سپر سیل اتوار تک جاری ر ہی

دبئی:عید الاضحی کے موقع پر دبئی کے سپر اسٹورز میں اشیا 90 فیصد تک سستی کردی گئیں، سپر سیل اتوار تک جاری رہی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کی یہ تین روزہ سپر سیل ہر شاپنگ کے شوقین فرد کا خواب ہے۔ گرمیوں کی تعطیلات اور آنے والی عید الاضحی کے تہواروں کی خریداری سے لے کر بیک ٹو اسکول تک، شاپنگ سیل دبئی کے رہائشیوں اور سیاحوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔  

اِس تین روزہ سپر سیل کا آغاز جمعے کو ہوا جس روز خریداروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سپر سیل اتوار تک جاری ر ہی  جس میں خریداروں کو  کسی بھی اشیا پر 90 فیصد تک رعایت دی گئی۔ 

دبئی میں موجود کیرفور کے ایک سیلز پرسن نے اس حوالے سے بتایا کہ اس طرح کے ڈسکاونٹ والے دنوں میں الیکٹرانکس، موبائل، سوٹ کیس، بچوں کے لوازمات، گھریلو آلات اور گھر کی سجاوٹ جیسی چیزیں سب سے زیادہ فروخت ہو ئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں