ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ امریکا، انسانی حقوق کی تنظیموں کا اہم اعلان

واشنگٹن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کے دورہ امریکا کے خلاف انڈین امریکن مسلم کونسل سمیت دیگر تنظیموں نے 22 جون کو وائٹ ہاس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھارتی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

 پالیسی سازوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔ دستاویزی فلم میں سال 2002 میں گجرات میں سیکڑوں مسلمانوں کے قتل عام پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

 اس موقع پر ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ڈویژن کی ڈائریکٹر ایلین پیئرسن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ مودی کے دورہ امریکا کے دوران بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کا مسئلہ اٹھایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں